‫‫کیٹیگری‬ :
20 July 2013 - 14:28
News ID: 5669
فونت
روزه‌ داری کے احکام (6)؛
رسا نیوزایجنسی – مرکز ترویج احکام کے رکن نے کہا : روزے کا میکپ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ، اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا مگر اسے نامحرم کو دیکھانا گناہ ہے اور ھرگناہ روزے کو قبول ہونے سے روکتی ہے ۔
روزه‌ داري کے احکام

 

مرکز ترویج احکام کے رکن حجت‌ الاسلام حسین وحید پور نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں دمہ کے مریضوں کیلئے ماه رمضان میں سانس کے اسپرے کے استعمال کے حکم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دمہ میں جو اسپرے استعمال کئے جاتے ہیں اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا ، ہاں اگر اسپرے پانی کی شکل و صورت کا ہو تو روزہ باطل ہوجائے گا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ منھ کو خشبو کرنے والا اسپرے اگرحلق میں نہ پہونچنے تو روزہ باطل نہیں ہوتا کہا : اگر منھ کو خوشبو کرنے والا اسپرے گیس کی صورت میں حلق تک پہونچے تو روزہ باطل نہیں ہوتا ، مراجع کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی صورت میں حلق تک نہ پہونچے تو روزہ باطل نہیں کرتا ۔

 

مرکز ترویج احکام کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض اسپرے شروع میں گیس کی صورت میں ہوتے ہیں اور بعد میں پانی کی صورت اختیار کرلیتے ہیں کہا : تمام اسپرے جب تک گیس کی صورت میں ہوں روزہ صحیح ہے لیکن اگر پانی کی صورت اختیار کرجائیں اور حلق تک پہونچے تو روزہ باطل ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا : وہ اسپرے جو گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت میں حلق میں پہونچتے ہیں اس کا حکم بھی مختلف ہے ، اگر روزہ دار اگاہ ہو کہ یہ اسپرے گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت میں استعمال کرے تو روزہ کی قضا اور کفارہ دونوں ادا کرے گا اور اگر واقف نہ ہو کہ گیس کی صورت بدل کر پانی کی صورت اپنا لے گا اور اسے روزہ کی حالت میں استعمال کرے تو روزہ کی قضا ہے کفارہ نہیں ہے ۔

 

حجت ‌الاسلام وحید پور نے ماہ مبارک رمضان میں عورتوں کو میکپ سامان کے استعمال کے سلسلے میں کہا : میکپ سے روزہ باطل نہیں کرتا لیکن اگر اسے نامحرم دیکھیں تو حرام اور گناہ ہے اور گناہ روزہ قبول ہونے سے مانع ہے ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میکپ میں ہونٹ پر لگانے والی چیزیں روزہ باطل نہیں کرتیں کہا : اگر روزہ دار احتمال دے کہ یہ چیزیں لعاب دہن سے مل کر حلق تک پہونچ سکتی ہیں تو اسے استعمال نہ کرے کیوں کہ اس کا حلق تک پہونچنا روزہ کو باطل کرسکتا ہے ۔

 

مرکز ترویج احکام کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ اذان صبح کے بعد بَرش کرنے میں کوئی ھرج نہیں کہا : اگر بَرش کے ساتھ پیسٹ اورپانی حلق تک نہ پہونچے تو بَرش کرنے میں کوئی ھرج نہیں، اگر دھیان رکھا اور پہونچ گیا تو روزہ باطل نہیں ہے اور اگر دھیان نہیں رکھا اور حلق تل پہونچ گیا تو روزہ باطل ہے اور قضا و کفارہ دونوں ادا کرے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬