رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر عباس میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی کامیابی ملت ایران کی کامیابی ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات ، ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے تک جاری رہیں گے کہا: حکومت، ایٹمی حق سمیت ملت ایران کے تمام حقوق کا دفاع اور تحفظ کرے گی ۔
حجت الاسلام روحانی نے اس بیان کرتے ہوئے کہ ایران، ایسے حالات سے گذررہا ہے کہ سب کو اقتصادی سیاسی اور خاص طور سے خارجہ پالیسی کے لحاظ سے ایک بڑی تبدیلی کے لئے آمادہ کرلینا چاہئے کہا: حکومت، رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے مکمل طرح سے آمادہ ہے۔
انہوں نے آخر میں صوبہ ہرمزگان میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے بھی عوام کو آگاہ کیا ۔