رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں اثبات ہلال ماہ شوال اور عید کے سلسلہ میں کچھ نکات بیان کئے ۔
اس مرجع تقلید نے فطرہ کو بدن کی زکات بتاتے ہوئے کہا: ہر وہ مال جو دریا یا خشکی میں ضائع ہوجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے اس کی شرعی رقم ادا نہیں کی گئی ہے ، فطرہ بھی بدن کی زکات ہے اور بلاوں سے بدن کو محفوظ رکھتا ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: نماز عید سے پہلے فطرہ مستحق تک پہونچا دیا جائے اور اگر فقیر تک دست رسی نہ ہو تو اس کے ارادہ سے الگ نکال کر نماز عید ادا کی جاسکتی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے میں معتقد ہوں کہ رویت ہلال کے سلسلہ میں مجتھد کی تقلید ضروری نہیں ہے کہا: اگر انسان خود چاند دیکھ لے یا کسی معتبر انسان سے سن کر اطمینان حاصل ہو جائے تو ضروری نہیں کہ اپنے مرجع تقلید کی تقلید کرے ، البتہ یہ کہ اس نے دوربین کے ذریعہ دیکھا ہے کہ یا انکھوں سے دیکھا ہے اس سلسلہ میں مجتھد کی تقلید کی جائے، اور میری نگاہ میں انکھوں سے رویت ہلال معتبر ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: ہم بعض اسلامی ممالک؛ بحرین، شام، عراق اور غزہ میں دردناک حوادث کے شاھد رہے ہیں، خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کی مشکلات کو برطرف کرے ۔