21 June 2015 - 20:17
News ID: 8235
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا : ماہ مبارک رمضان میں جعفریہ علمی مقابلہ کے ذریعے راولپنڈی ڈویژن میں طلباء کی اسلامی بنیادوں پر تربیت کی جائے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا : ماہ مبارک شروع ہو چکا ہے ہر طرف پاکیزہ ماحول ہے اور مساجد میں عبادات کے لیے ایک مقدس ماحول ہے۔ ایسے میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مقدس ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کی روحانی اور فکری تربیت کریں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اپنی روحانی اور فکری تربیت کر کے ہم ایک اچھے اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ یہی افراد مل کر معاشرہ بناتے ہیں۔ اگر افراد تربیت یافتہ ہوں گے تو معاشرہ بھی تربیت یافتہ ہو گا۔ یہ ماہ مبارک ایک شارٹ کورس ہے۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے تاکید کی : ہر شخص اس ایک مہینہ میں اپنی تربیت کرے ۔ یہ مقدس مہینہ ہمارے لیے یہ پیغام لے کر آیا ہے کہ ہم اپنے ذاتی کردار کی اصلاح کرتے ہوئے اجتماعی سطح پر معاشروں، خطوں، ممالک، اور پوری امت اور انسانیت میں موجود مسائل اور مشکلات ختم کرنے کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کر سکیں۔
محمد علی شاہ نے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن نے اس سلسلہ میں پورے ڈویژن میں فروغ تھذیب اسلامی کے لیے جعفریہ علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں مختلف عناوین کے تحت ایک سلیبس تیار کیا گیا ہے۔اس سلیبس کو مختلف یونٹوں تک پہنچایا جا چکا ہے۔ اس سلیبس کے تحت سینکڑوں افراد کی اخلاقی تربیت ہو گی اور طلبہ کو اس کے ذریعے ایک اچھا اور تربیت یافتہ فرد بننے میں معاونت ملے گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬