04 September 2016 - 17:31
News ID: 423032
فونت
پاکستان میں ہوئے حالیہ خود کش حملہ میں ؛
ردان کچہری دھماکا کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے ہو رہی تحقیقات کی رپورٹ تیار ہو چکی ہے ۔
مردان کچہری دھماکے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مردان کچہری دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ،۳۰سے ۳۵ برس کے خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا ۔

موصولہ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ خودکش حملہ آور پیدل ضلع کچہری تک پہنچا، حملہ آورکے پاس ایک دستی بم تھا جس نے 8 کلو وزنی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا : دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے، حملہ آور کے اعضاڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔

مردان کے ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو میں بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور نے پہلے دستی بم حملہ کرکے اپنا راستہ کلیئر کیا اور پھر کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

انھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں بہت زیادہ سیکیورٹی ہوتی ہے، کیونکہ یہاں کئی اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں جبکہ یہاں سیکیورٹی کیمرے بھی نصب ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬