06 September 2016 - 16:04
News ID: 423060
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : عمان کے ساته ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر بات نہیں ہوئی ہے ۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پریس رپورٹروں کے درمیان منیٰ سانحے کی تحقیقات کے حوالے سے کہا : منیٰ کے واقعے پر ایرانی حکومت کی تحقیقات جاری ہیں ۔

انہوں نے منی کے واقعات کے سلسلہ میں میں سلطنت عمان کے مصالحتی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا :منی کے مسئلہ میں ایران، سعودی عرب کے درمیان عمان کی ثالثی کی کوئی سرگرمی نہیں ہے ۔

بہرام قاسمی نے عمانی وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا : عمانی وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ میں ایران او عمان کے رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : عمان کے ساته ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے پر بات نہیں ہوئی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ اور ایف اے ٹی ایف معاہدے  کے حوالے سے کہا : جوہری معاہدے اور ایف ٹی اے ایف کے درمیان کوئی تعلق نہیں اور یہ دونوں الگ الگ موضوعات ہیں ۔

انہوں نے حزب اللہ لبنان کی مقاومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : حزب اللہ لبنان تمام عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے ۔

بہرام قاسمی نے ایران اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے سلسلہ میں بیان کیا : دونوں ممالک تعلقات کے فروغ ہر کام کر رہے ہیں مگر روابط میں توسیع کا مطلب تمام مشکلات کا خاتمہ نہیں ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے سانحہ منیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس المناک واقعے میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کے لواحقین کے حقوق معاملات کو دیکھ رہے ہیں اور اس واقعے پر ایرانی تحقیقاتی کمیٹیوں کے کام جاری ہے ۔

بہرام قاسمی نے بیان کیا : ایرانی وزارت خارجہ منی کے حادثہ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین قانون کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش میں تمام زوایہ پر غور و فکر کی جا رہی ہے ۔ (۹۸۹/ف/۹۳۰/ک ۳۹۷)

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬