09 September 2016 - 22:41
News ID: 423136
فونت
اعزاز احمد چوہدری:
اعلی پاکستانی سفارتکار نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کو دنیائے اسلام کے دو اہم ممالک قرار دیتے ہوئے ایران اور سعودیہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی تاکید کی۔
اعزاز احمد چوہدری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی پاکستانی سفارتکار نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کو دنیائے اسلام کے دو اہم ممالک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران اور ریاض اپنے درمیان موجود مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سیکرٹری خارجہ 'اعزاز احمد چوہدری' نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک سمینار کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساته گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی دلی خواہش ہے کہ ایران اور سعودی عرب اپنے مسائل اور اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور ریاض کے درمیان باہمی روابط کی بحالی میں عالم اسلام کا مفاد ہے۔

اعزاز چوہدری نے پاکستان کی جانب سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان پهر سے مصالحتی کردار ادا کرنے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیائے اسلام میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

گزشتہ جنوری کو سعودی عرب میں ایک نامور شیعہ عالم دین شیخ نمر النمر کی سزائے موت پر عمل درآمد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کی بنیاد بنا۔

شیخ نمر کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد تہران میں سعودی سفارت خانے جبکہ مشہد میں سعودی قونصل خانے پر بعض مشتعل مظاہرین نے دهاوا بولا، توڑ پهوڑ کی اور آگ لگائی۔

ان واقعات کے ردعمل میں سعودی عرب نے اپنے ہاں موجود ایران کے تمام سفارتی عملے کو ملک چهوڑنے کا حکم دیتے ہوئے تہران سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے۔۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬