‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2017 - 17:30
News ID: 428506
فونت
ایران کی بحریہ کے چیف کا کہنا ہے کہ ایران دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔
ایڈمرل حبیب الله سیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب الله سیاری نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں کے دورے پر روانہ ہونے والے ایرانی بحریہ کے 47 ویں نیوی فلوٹیلا گروپ میں شامل جہازوں کو رخصت کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم تیارہیں ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں ہم اپنی سرحدوں اور قومی مفادات کی حفاظت کے لئے دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں اور ایسے تمام مذموم عزائم کا بھرپور جواب دیں گے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد پانیوں میں فعال موجودگی، ایران فوبیا کی روک تھام، قومی مفادات اورایرانی شپنگ لائنز کی حفاظت ایران کی بحری فوج کے اسٹرایٹجک خصوصیات  میں شامل ہے.

واضح رہے کہ اتوار کے روز بین الاقوامی پانیوں کے دورے پر جانے والے ایرانی بحریہ کے 47 ویں نیوی فلوٹیلا گروپ میں شامل بحری جہاز ہمسایہ ملک عمان اور اس کے بعد دیگر ممالک جائیں گے۔/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬