27 June 2017 - 11:25
News ID: 428733
فونت
امریکی وزارت خارجہ نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف مسلح جدو جہد کرنے والے سب سے بڑے گروپ کے رہنما ہیں۔

یہ پیشرفت بھارتی ویزر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سید صلاح الدین کو ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے سیکشن ’ون بی‘ کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔

جو امریکہ اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد پابندی کی زد میں آنے والے پر پابندیاں بھی عائد ہوجاتی ہیں۔

پابندی کے بعد کسی امریکی کو سید صلاح الدین سے مالی لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین نے متعدد دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬