‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2017 - 13:04
News ID: 431714
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کے پیدل مارچ یا مشی کو ایک انتہائی شاندار اور بے مثال واقعہ قراردیتے ہوئے اسے ایک الہی نعمت سے تعبیر کیا ہے۔
 رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی نے درس خارج فقہ کے دوران اربعین حسینی کے لئے انجام دیئے جانے والے پیدل مارچ یا مشی کے بارے میں فرمایا کہ کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو اس وقت کربلائے معلی کی جانب پیدل سفر کررہے ہیں اوراربعین کے موقع پر وہاں زیارت کے لئے پہنچیں گے اور اربعین کی اس بہترین اور خوش مضمون زیارت کو امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرکے پڑھیں گے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ الحمد للہ ایران، عراق اور دنیا کے دیگر ملکوں کے دسیوں لاکھ افراد اس پیدل مارچ میں شریک ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی یہ مشی یا پیدل مارچ ایک بہت ہی عظیم واقعہ ہے جس کو انجام دینے کے لئے خداوند عالم نے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے پیرو کاروں کو منتخب کیا ہے فرمایا کہ اس نعمت پر خداوند عالم کا شکرادا کرنا چاہئے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اربعین حسینی کا یہ اجتماع اہل بیت اطہار علیھم السلام کے پیروکاروں اور عقیدت مندوں کا ایک انتہائی پرشکوہ اور خوبصورت کارنامہ ہے۔

واضح رہے کہ بیس صفر امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا چہلم منانے کے لئے پوری دنیا سے دسیوں لاکھ زائرین اور سوگواران کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں جس مقام پر سن اکسٹھ ہجری کو امام عالی مقام نے انسانیت اور دین اسلام کی بقا کے لئے بے مثال قربانی پیش کی تھی۔

گذشتہ برس ایران سے بیس لاکھ زائرین نے کربلائےمعلی میں اربعین حسینی میں شرکت کی تھی اور اس سال بھی اب تک تیئیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین عراق پہنچ چکے ہیں۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق، ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور مختلف ملکوں کے زائرین زمینی اور ہوائی راستوں سے خود کو کربلا پہنچا رہے ہیں۔

عراق کی سبھی زمینی سرحدوں سے نجف اورکربلا جانے والے راستوں میں زائرین کی سہولت کے لئے عراقی شہریوں نے جگہ جگہ موکب قائم کررکھے ہیں اور ان کا انتہائی پرتپاک استقبال کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬