‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2017 - 10:29
News ID: 432368
فونت
حجت السلام والمسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے معروف شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ دشمن اس اسلام سے جو صھیونیت کے ہمسو ہو خوفزدہ نہیں ہے کہا: دشمن شیعیت کے نارے اور طاقت سے خوف ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد شھدائے نائجیریا اور شیخ زکزکی کے خانوادے کی مجلس ترحیم میں جو شبستان امام خمینی (ره) حرم حضرت معصومہ(س) میں منعقد ہوئی ، نائجیریا کے شیعہ رھنما شیخ زکزکی کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شیخ زکزکی نے اسلام اور شیعت کے دفاع میں اپنے ۶ بچوں کی جان کا نذرانہ پیش کیا جسے تاریخ یاد رکھے گی ۔

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال کی شیعوں پر خصوصی توجہ ہے کہا: ہمیں اپنے دین اور مذھب کی عظیم نعمت پر خدا کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم(ص) تمام انبیاء پر افضل و برتر ہیں کہا: خدا کے نزدیک رسول اسلام(ص) کی خاص منزلت ہے پوری خلقت میں کوئی بھی ان اوصاف کا مالک نہ ہوا انہیں بنیاد پر حضرت موسی و عیسی علیهما السلام نے خود کو رسول اسلام(ص) کی امت میں قرار پانے کی دعا کی ہے ۔

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: حضرت ابراهیم(ع) خدا کے اس عظیم امتحان سے سرخرو باہر آنے کے بعد بھی خدا کی بارگاہ میں دست بہ دعا تھے کہ انہیں پیغمبر اسلام(ص) اور امام علی (ع) کا پیرو قرار دے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن اس اسلام سے جو صھیونیت کے ہمسو ہو خوفزدہ نہیں ہے کہا: دشمن کو شیعیت کے نارے اور طاقت سے خوف ہے کیوں کہ وہ آگاہ ہے کہ یہ نارہ غیر مسلمانوں کے دل میں بھی اتر چکا ہے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬