‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2017 - 23:40
News ID: 432366
فونت
حجت الاسلام سید حسن الموسوی الصفوی:
بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی مملکت کا جُز لاینفک تھا اور رہے گا۔
حجت الاسلام  سید حسن الموسوی الصفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام سید حسن الموسوی الصفوی نے بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہوئی بحث و تمحیص اور ووٹنگ کو صحیح سمت کے جانب ایک امید افزا قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عالمی برادری پُرامن مشرقی وسطیٰ کے لئے سنجیدہ ہے۔ یہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے جارحانہ عزائم ہیں جو اس خطے میں قیام امن کی تمام کوششوں کو رائیگان کر رہے ہیں۔

مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی مملکت کا جُز لاینفک تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف 128 ممالک اور امریکہ کے حق میں محض 9 ووٹ اس حقیقت کا غماز ہے کہ عالمی برادری کو صدر ٹرمپ کے فیصلے سے اس قدر تشویش لاحق ہے۔

حجت الاسلام الموسوی الصفوی نے کہا کہ اجلاس میں پاس شدہ قرارداد میں امریکہ یا صدر ٹرمپ کا نام لینے سے گریز اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عالمی ادارے پر امریکہ اور اسرائیل کا کس قدر اثر و رسوخ اور رعب و وحشت طاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬