20 December 2017 - 13:23
News ID: 432337
فونت
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔
وائٹ ہاؤس

رسا نیوز ایجنسی کی رائٹرز سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو خط میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی ۔

امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ووٹ کے دوران امریکہ ہر ملک کا نام لے گا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلہ کو مسترد کرنے کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی تھی جس کے بعد اب جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬