رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں فرانس اور روس کے سفیروں نے گزشتہ روز جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایران کے جوہری معاہدے کے نفاذ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے جوہری معاہدہ متاثر نہیں ہوگا.
روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 نے ایران کو میزائل قابلیت کے فروغ سے منع نہیں کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کا کامیاب نفاذ عالمی برادری کا مشترکہ مقصد ہے اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے.
روس کے مندوب ولادیمیر صافرونکوف نے کہا کہ قراردادمیں فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور دھمکیوں اور پابندیوں کی زبان کے استعمال سے گریز کریں۔
اس اجلاس میں فرانسیسی سفیر نے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے پر امریکی صدر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی ہے اور ٹرمپ کا فیصلہ غیرموثر ہوگا. /۹۸۸/ ن۹۴۰