20 December 2017 - 13:13
News ID: 432333
فونت
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ریاض کو ایک بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
 میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کے جواب میں ریاض پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے برکان ایچ دو بیلسٹک میزائل سے ریاض کے یمامہ محل کو نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ذرائع‏ ابلاغ نے ریاض میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی خبر دی ہے۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس میزائلی حملے کے بعد ریاض میں خطرے کا سائرن بجایا گيا اور لوگوں پر وحشت طاری ہوگئی ۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے ریاض میں یمامہ محل کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

فرانس پریس کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملہ، اس وقت ہوا جب یمامہ محل میں سعودی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ سال کے بجٹ بل کی منظوری کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔

یمنی فوج کی جانب سے یہ میزا‏ل حملہ یمن پر سعودی جارحیت کے ہزار دن مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔ اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اس میزائل کو ریاض کے جنوبی علاقے میں مار گرایا ہے۔

دوسری طرف یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے میزائلی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کے سبھی محل اس کے میزائلوں کی رینج میں ہیں ۔ انصار اللہ کے میزائلی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کے محلوں کے ساتھ ہی سعودی حکومت کے سبھی فوجی مراکز اور تیل کی تنصیبات بھی یمن کے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬