20 December 2017 - 13:15
News ID: 432334
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ کی جانب سے قدس شہر کو غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرنے کے اعلان اور نئی امریکی حکمت عملی پر کہا کہ امریکہ دنیا کو مزید بدامنی کی طرف لے جارہا ہے.
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے  قدس شہر کو غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت کے طور پر قبول کرنے کے اعلان سے یہ ثابت ہو گیا کہ امریکی حکام اب بھی علاقائی مسائل سے ناواقف ہیں اور وہ علاقائی مسائل کو نہیں سمجھتے اسی لئے وہ اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوہرا رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر نے عرب ممالک کی کمزوری کی وجہ سے گستاخانہ رویہ اپنا کر اس قسم کا اعلان کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی اقدام کی صرف صیہونی حکومت حامی ہے اور ماضی میں امریکہ کے کردار اور فیصلوں نے بخوبی دکھا دیا کہ امریکہ عالم اسلام اور عرب ممالک کے مفادات پر صیہونی مفادات کو ترجیح دیتا رہا۔

وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز امریکی قومی سلامتی کی نئی پالیسی کا اعلان کیا جس میں روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کو نشانہ بنایا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬