‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2017 - 17:07
News ID: 432340
فونت
مرجع تقلید نجف اشرف نے اس بات کی تاکید کی کہ عراقی عوام اور حکمراں پھیلتی ہوئی شدت پسندی کا مقابلہ کریں ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے سنی علمائے کرام کے وفد نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اس ملاقات میں سرزمین عراق کو ہر قسم کی شدت پسندی اور دھشت گردی سے پاک صاف کئے جانے کی تاکید اور کہا: عراقی عوام عمل کو گفتگو پر مقدم کرتے ہوئے عراقی سیکوریٹی کا تعاون کریں اور شدت پسندی و دھشت گردی کی بنیادوں کو گرا دیں ۔

انہوں نے عراق میں روحِ محبت و گذشت کی حکمرانی کا مطالبہ کیا اور کہا: عراقی عوام اپنے اتحاد کی حفاظت کرتے ہوئے ہر قسم کے اختلافات و تفرقہ اور نفاق و منافقت سے دوری اپنائیں ۔

اس مرجع تقلید نے عوام کے حق میں علماء اور دینی شخصیتوں کی ذمہ داریوں کو سنگین بتایا اور کہا: علماء اور دینی شخصیتوں کا وظیفہ ہے وہ محبت و اخوت اور بردباری کا مظاھرہ کرتے ہوئے عراقی دشمنوں نے جن مشکلات کی آگ شعلہ ور کی اسے خاموش کردیں ۔

انہوں نے عصر حاضر میں ملت اسلامیہ کی حالت کو اسفبار بتایا اور کہا: دعا ہے کہ خداوند متعال ملت اسلامیہ کی کھوئی ہوئی عزت و کرامت کو لوٹا دے ۔

دوسری جانب حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے فرزند حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے بھی علمائے اہل سنت کے ایک وفد ملاقات میں کہا: عراقی مراجع تقلید تمام عوامی طبقات اور قبائل سے مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے خواہاں ہیں کیوں کہ کسی ایک قبیلہ کا نقصان پوری ملت عراق کے نقصان کے برابر ہے لہذا شدت پسندی اور دھشت گردی کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بننا ضروری ہے ۔

انہوں نے عراق میں حاکمیت اور اتحاد کے بقا کی تاکید کی اور کہا: مختلف قبائل اور طبقات کے درمیان اختلاف ہونے کے باوجود ہمیں اتحاد کی حفاظت کرنی چاہئے نیز دوسروں کے عقائد و افکار و نظریات کے احترام کی ترویج کرنی چاہئے ۔

حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اس بات کی تاکید کی کرتے ہوئے کہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن اپنی معینہ تاریخ پر ہی ہونا چاہئے کہا: مراجع تقلید قانون اور آئین مخالف ہر عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬