‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2017 - 13:12
News ID: 432332
فونت
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی:
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی دشمن کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی جارحیت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر ثابت ہو گیا ہے کہ ہمارے بیلسٹک میزائل یمنی عوام کے دشمنوں کے محلوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے، جو اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت کے ایک ہزار دن مکمل ہونے پر خطاب کر رہے تھے، صراحت کے ساتھ کہا کہ ہمارے بیلسٹک میزائل قوم کے دشمنوں کے محلوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن، یمن کے بازاروں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کو شہید کیا جائے۔

انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک ہزار روز سے یمنی عوام کے مکانات کو امریکی اور برطانوی بموں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں وہ امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں امریکہ کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود سعودی دشمن کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اور آج ہمارے میزائل دشمن کے محلوں کو نشانہ بنا ر ہے ہیں۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم صنعا پر بمباری کر رہے ہو اور ہم ریاض اور ابوظہبی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ کے تجربات پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور ہمارے میزائل تجربے میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عنقریب دیگر علاقے بھی ہمارے میزائل کی رینج میں آجائیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬