‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2017 - 13:06
News ID: 432329
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
ضلع ملیر کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں، لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے، آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔
حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے ضلع ملیر کے دورے پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں، ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے، تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، یمن، لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین ترین صورتحال سے دوچار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے، بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے حق خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے، اسی طرح آل سعود کی جانب سے یمنی عوام کے قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے، بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں، صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے، ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

حجت الاسلام  رضوی نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے، کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا، یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں، لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے، اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے، جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬