‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2017 - 10:30
News ID: 432369
فونت
شیخ ماهر حمود:
علمائے استقامت عالمی کونسل لبنان کے سربراہ نے کہا: ہرگز ہمیں گمان نہیں کرنا چاہئے کہ صلیبی جنگ ختم ہوگئی ہے ۔
شیخ ماهر حمود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے استقامت عالمی کونسل لبنان کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے اس ھفتے صیدائے لبنان کی مسجد قدس میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبے میں فلسطین کو استقامت و پائیداری کی نشانی بتایا اور کہا: فلسطینی جوانوں کے دل میں پھڑکنے والا جزبہ شھادت ، وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاھرے ، قدس سے اظھار یکجہتی میں ہونے والے مختلف شھر و دیہاتوں میں اجتماع، اس بات کے نشان گر ہیں کہ ملت فلسطین عظیم طاقت کی مالک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت فلسطین کو عربوں، مسلمانوں اور دنیا کے آزادی خواہوں کی حمایت حاصل ہے اور دنیا ہم سے یہ حق لینا بھی چاہئے تو یقینا شکست سے روبرو ہوگی ۔

سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے کہا: دنیا نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ مسلمانوں نے کس پیمانے پر مظاھرہ کیا اور پرچم فلسطین کو لہرایا تاکہ احمق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اعتراض کا اظھار کرسکے ۔

انہوں ںے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قدس قرارداد پاس کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس معنوی فیصلہ نے اس بات کو ثابت کردیکھایا کہ دنیا کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، قدس کے معاملہ پر ٹرمپ تنہائی کا شکار ہے اور اپنے پاگل پن کو جامہ عمل پہنانے کی توانائی نہیں رکھتا ۔

علمائے استقامت عالمی کونسل لبنان کے سربراہ نے عرب دنیا میں مغربی دنیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کی بہ نسبت تشویش کا اظھار کیا اور کہا: ہرگز ہمیں گمان نہیں کرنا چاہئے کہ صلیبی جنگ ختم ہوگئی ہے ، قدس غاصب صھیونیت کا دارالحکومت بنائے جانے کا فیصلہ کوئی اتفاقی نہیں ہے کیوں کہ جنگ جھانی اول میں قدس میں داخلہ اسی دن انجام پایا تھا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬