‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2017 - 10:28
News ID: 432367
فونت
حجت الاسلام والمسلمین نظری منفرد:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام اور ائمہ طاهرین(ع) کی صحیح معرفی کی جائے کہا: زیارت جامعہ کبیرہ کتاب سیرت اہل بیت اطھار علیھم السلام ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علی نظری منفرد نے گذشتہ روز جمعہ کو مصلائے قم میں نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے اهل بیت(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسان کو اہل بیت اطھار کی باتوں پر توجہ کرنی چاہئے اور اسے جامہ عمل پہنانا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: اہل بیت اطھار علیھم السلام کے احکامات پر عمل کرنا سچے شیعہ کی ذمہ داری ہے ، ائمہ طاھرین اور حضرت امام حسن عسکری(ع) نے اپنے شیعوں کو جن باتوں کی نصیحت کی ان میں سے ایک تقوائے الھی کی مراعات ہے کہ اگر انسان نے تقوائے الھی کی رعایت کی اور متقی بن گیا تو قران کریم نے متقین کے لئے جن برکتوں کا تذکرہ کیا وہ تمام کی تمام اس پر نازل ہوں گی ۔

سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تقوی الھی اختیار کرنے والے جنتی ہوں گے اور خداوند متعال اسے مشکلات سے نکلنے کے راستے فراہم کرے گا کہا: تقوائے الھی کی بنیاد معرفت اور یقین ہے ، انسان کو خدا ، دین اور قیامت کی شناخت حاصل کرنی چاہئے ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صداقت ، اہل بیت اطھار کی شیعوں کو خاص تاکید ہے کہا: تاکید کی گئی ہے کہ مزاح میں بھی جھوٹ سے پرھیز کیا جائے ، روایت میں آیا ہے کہ تمام برائیوں کو ایک صندوق میں بند کردیا گیا ہے اور اس کی چابھی جھوٹ ہے ، جھوٹا انسان ناپسند اعمال کی طرف گامزن ہوتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسمین نظری منفرد نے بیان کیا: شیعہ کو اپنی زندگی میں لوگوں کا امانتدار ہونا چاہئے ، طولانی سجدے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک حضرت امام عسکری(ع) کی دیگر نصیحتوں کا حصہ ہے ، اگر انسان کے پاس یہ صفات موجود ہوں تو وہ شیعہ شمار کیا جائے گا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: شیعہ کو اهل بیت(ع) کی زینت کا سبب بننا چاہئے ، ان کی بدنامی کا سبب نہیں بننا چاہئے ، شیعہ ہرگز ایسا کام نہ کرے جس سے لوگ اہل بیت اطھار علیھم السلام کے حق میں بدبین ہوں بلکہ اپنے اعمال سے مکتب اہل بیت علیھم السلام کا مروج بنے ۔

سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اسلام اور ائمہ طاهرین(ع) کی صحیح معرفی کی جائے تاکہ لوگ سمجھیں یہ شخصیتیں کن صفات و کمالات کی مالک تھیں کہا: زیارت جامعہ کبیرہ کتاب سیرت اہل بیت اطھار علیھم السلام ہے جس پر شیعہ خصوصی توجہ کریں ، امام عسکری(ع) نے اپنے شیعوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کیا کرو چوں کہ قران نور ہے جو ظلمتوں کو کاٹ دے گا نیز موت کی یاد انسان کو گناہوں سے دور رکھتی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬