‫‫کیٹیگری‬ :
24 January 2018 - 15:04
News ID: 434764
فونت
حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری:
ایم ڈبلیو ایم جی بی کے قائم مقام سربراہ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ خدا اپنے بندوں کو مختلف امتحانات کے ذریعے کے آزماتا ہے اور وہی بندے کامیاب ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے صبر و شکر کا دامن نہیں چھوٹتا۔
حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں عالم مبارز و مجاہد حجت السلام آغا علی رضوی کو انکی والدہ محترمہ اور میر واعظ نیورنگاہ آغا محمد علی شاہ کو انکی اہلیہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ والدہ کی وفات سے آغا علی رضوی کی زندگی میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پر کرنا ممکن نہیں ، انہیں صبر و شکر کی تلقین کے ساتھ والدہ محترمہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

حجت الاسلام نوری نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر کسی نے اس کا مزہ چکھنا ہے۔ خدا اپنے بندوں کو مختلف امتحانات کے ذریعے کے آزماتا ہے اور وہی بندے کامیاب ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے صبر و شکر کا دامن نہیں چھوٹتا۔

انہوں‌ نے تاکید کی :‌ ماں جیسی عظیم ہستی کی موت انتہائی سخت امتحان ہے، کیونکہ اس ہستی کی کمی کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اسکے نہ ختم ہونے والے خزانہ غیب سے لواحقین بلخصوص آغا علی رضوی کو اس نعمت کا نعم البدل عطا فرما اور مرحومہ کے درجات میں اضافہ فرما۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬