25 April 2016 - 10:34
News ID: 422232
فونت
کمانڈر علی فدوی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی نے شہر یزد میں شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکا، ایران کی فوجی توانائی سے بخوبی واقف ہے لھذا ان میں ایران پر حملے کی ہمت نہیں ہے ۔
کمانڈر علی فدوی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ کے سربراہ کمانڈر علی فدوی نے شہر یزد میں شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی فوجی توانائی کو امریکیوں کے تصور سے بھی بالاتر بتایا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگرچہ اس وقت خلیج فارس میں امریکا کے پچاس بحری جہاز موجود ہیں لیکن ہم ذرہ برابر بھی امریکا کی طاقت کو خاطر میں نہیں لاتے کہا : گذشتہ سینتیس برسوں سے ہم اللہ کے اس وعدے کے عملی ہونے کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ حق ہمیشہ باطل پر کامیاب رہے گا ۔


کمانڈر فدوی نے چھتیس برس قبل، چوبیس اپریل کو صوبہ یزد کے صحرائے طبس میں امریکا کی فوجی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا : امریکا نے اس حملے کے لئے مہینوں مشقیں انجام دیں اور منصوبہ بندی کی تھی اور امریکی فوج کے خصوصی دستوں کے مشاق کمانڈوز نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا لیکن خداوند عالم نے کسی انسانی قوت کے دخل کے بغیر انہیں ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف امریکا کی دشمنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہی شروع ہوگئی تھی اور اس دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ حق اور باطل کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے کہا: امریکا اور اس کے اتحادیوں کی ایران سے دشمنی روز بروز بڑھتی جائے گی مگر اللہ کا وعدہ ہے کہ حق ہی باطل پر کامیاب ہوگا لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اس وعدہ الہی پرکتنا بھروسہ اور اس پر کتنا ایمان اور یقین ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬