26 April 2016 - 08:58
News ID: 422233
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں یہ کہتے ہوئے کہ ستر ٹن بھاری پانی عالمی منڈی میں فروخت ہوگا کہا: جامع ایٹمی معاہدے کے تحت مشترکہ ایکشن پلان میں ایران کے اس حق کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
جابری انصاری



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں اظھار کیا : امسال ایران سے عازمین حج کی روانگی کا انحصار سعودی حکومت کے طرز عمل پر ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران سے عازمین حج کی روانگی سے متعلق امور میں سعودی حکومت کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں کہا: امسال ایرانی عوام فریضہ حج ادا کر سکیں گے یا نہیں، اس کا انحصار سعودی حکومت کے طرز عمل پر ہے، اگر سعودی حکومت نے میزبان ملک کی حیثیت سے اپنے فرائض پر صحیح طریقے سے عمل کیا تو ایران سے عازمین حج کی روانگی کا امکان ہوگا وگرنہ نہیں ۔


جابری انصاری نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ایران اور روس کے درمیان ایس تھری ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس سسٹم سے متعلق دفاعی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران اور روس کے درمیان دفاعی سمجھوتوں کے نئے متفقہ نظام الاوقات پرعمل درآمد ہو رہا ہے ۔


انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی امریکا کے ایوان نمائندگان کے بعض اراکین سے حال میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہا : وزیر خارجہ محمد جواد ظریف موسم کے تغیرات (ماحولیات) سے متعلق پیرس سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لئے نیویارک گئے تھے، جہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے علاوہ بعض امریکی اراکین پارلیمنٹ سے بھی ان کی ملاقات ہوئی ہے ۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی اراک ایٹمی تنصیبات میں تیار ہونے والے بھاری پانی کی، بین الاقوامی منڈی میں فروخت کئے جانے کے بارے میں یہ کہتے ہوئے کہ کم سے کم ستر ٹن بھاری پانی بین الاقوامی منڈی میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہا : جامع ایٹمی معاہدے کے تحت مشترکہ ایکشن پلان میں ایران کے اس حق کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬