رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید نورالدین طاهری شیرازی کے دفتر کے ذمہ دار علی رضا طاهری نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے آیت الله سید نورالدین طاهری شیرازی کی تشییع و تدفین آج صحن جمهوری اسلامی حرم مطھر حضرت امام رضا علیہ السلام مشھد مقدس میں کئے جانے کی اطلاع کی دی ۔
انہوں نے مزید بیان کیا: حوزه علمیہ حجت بن الحسن (عج) کے متولی آیت الله سید نورالدین طاهری شیرازی کا جنازہ اتوار کی صبح تہران میں تشیع ہونے کے بعد مشھد مقدس تدفین کی غرض سے روانہ کردیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آیت الله سید نورالدین طاهری شیرازی گذشتہ ھفتہ دماغی خونریزی کی وجہ سے کما میں چلے گئے اور تہران کے نیکان ہاسپیٹل میں کچھ دنوں ایڈمیٹ رہنے کے بعد سنیچر کی رات انتقال کرگئے ۔
آیت الله سید نورالدین طاهری شیرازی ، آیت الله سید محمد جعفر کے بیٹے اور آیت الله سید محمد طاهر مجاهد کے پوتے، شیراز کے بزرگ علماء میں سے تھے ، آپ ۷ اپریل سن ۱۹۲۳ میں پیدا ہوئے اور دو سال کی عمر میں والد محترم کے ساتھ نجف اشرف تشریف لے گئے ۔
آپ، ابتدائی تعلیم شھر شیراز میں حاصل کرنے بعد سن ۱۹۴۴ میں حوزہ علمیہ قم تشریف لائے اور آپ نے آیت الله مرعشی نجفی سے «کفایه الاصول» پڑھی اور « رسائل » استاد محقق داماد سے پڑھی نیز سن ۱۹۴۵ میں آیت الله بروجردی کے قم آنے پر اپ سے کسب فیض علم کیا ۔