رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے جنرل سکریٹری علی شمخانی نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ایڈوارڈ نعلبند یان کے ساتھ ملاقات میں علاقے کا حالات پر بحث و گفتگو کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل ، ترویج اور ان کی حمایت اور پشتپناہی کا مقصد اسرائیل کے لئے امن و سلامتی کا ماحول فراہم کرنا ہے تاکید کی: اسرائیل مخالف مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کا واحد مقصد یہی ہے کہ اسرائیل کو امن و سکون فراہم ہوجائے ۔
شمخانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اکثر دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے کہا: دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور حمایت میں سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات ہیں ۔
انہوں ںے ایران اور آرمینیا کے باہمی تعلقات کو دیرینہ اور باہمی مفادات پر استوار قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں سنجیدہ بتایا اور کہا: ایران قرہ باغ کے مسئلہ کے راہ حل میں اپنے ہمسایہ ممالک کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے ۂئے تیار ہے ۔
آرمینیائی وزیر خارجہ نے بھی کہا: بعض علاقائی ممالک دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کرتے ہیں اور ان کو تربیت بھی فراہم کرتے ہیں ۔