رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی مدرسین کونسل نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کے نام ارسال کردہ خط میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مجاھدت و کوششوں کو سراہا ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاهد حزب الله لبنان کے سرفراز و محترم جنرل سکریٹری حضرت حجت الاسلام والمسلمین محترم جناب سید حسن نصرالله «دامت توفیقاته»
سلام علیکم و رحمة الله و برکاته
میدان مبارزہ اور مجاھدت میں حضور وہ توفیق الھی ہے جو خدا کے خاص بندوں کو نصیب ہوتی ہے ، آپ کا وجود «منهم من ینتظر» کا مصداق ہے کہ جو استقامت کے دلیروں کے ساتھ «من المومنین رجال صدقوا ما عاهدوا الله» کے مفھوم کو اجاگر کررہے ہیں ۔
آج دنیا کے تمام آزادی طلب افراد آپ کو استقامت کا سید و سردار اور امت اسلامیہ کے لئے باعث فخر جانتے ہیں کہ جو جاھل تکفیروں اور اسرائیل کی جنایتوں سے برسرپیکار ہے ۔