09 June 2016 - 23:26
News ID: 422369
فونت
حوزہ علمیہ قم کی مدرسین کونسل نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری کے نام ارسال کردہ خط میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مجاھدت و کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہم ھمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی مدرسین کونسل نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله کے نام ارسال کردہ خط میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مجاھدت و کوششوں کو سراہا ۔
 

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
 

بسم الله الرحمن الرحیم
 

برادر مجاهد حزب الله لبنان کے سرفراز و محترم جنرل سکریٹری حضرت حجت‌ الاسلام والمسلمین محترم جناب سید حسن نصرالله «دامت توفیقاته»
 

سلام علیکم و رحمة الله و برکاته
 

میدان مبارزہ اور مجاھدت میں حضور وہ توفیق الھی ہے جو خدا کے خاص بندوں کو نصیب ہوتی ہے ، آپ کا وجود «منهم من ینتظر» کا مصداق ہے کہ جو استقامت کے دلیروں کے ساتھ «من المومنین رجال صدقوا ما عاهدوا الله» کے مفھوم کو اجاگر کررہے ہیں ۔
 

آج دنیا کے تمام آزادی طلب افراد آپ کو استقامت کا سید و سردار اور امت اسلامیہ کے لئے باعث فخر جانتے ہیں کہ جو جاھل تکفیروں اور اسرائیل کی جنایتوں سے برسرپیکار ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬