رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت پاکستان کے سرکردہ رکن سید ریاض حسین شاہ نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں صدائے محراب کے عنوان سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مسلمان احکام مرسل آعظم سے رو گردانی کی بنا پر مسائل کا شکار ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ غیرت کے نام پر خواتین کا قتل ظالمانہ اور غیر اسلامی فعل ہے، لڑکیوں کو زندہ جلانے والے مسلمان کسی رعایت کے مستحق نہیں کہا: روزہ بد نگاہی، بد کلامی، حسد اور غیبت جیسے گناہوں سے بچنے کیلئے ڈھال ہے ۔
سید ریاض حسین شاہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ روزہ اسلام کا بنیادی رکن اور اہم دینی فریضہ ہے کہا: رمضان میں نیکی کا ثواب اور مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ پیمرا رمضان، نشریات کے نام پر ہونیوالی خرافات کو روکے، حکومت 27 رمضان المبارک کو سرکاری سطح پر یوم پاکستان منانے کا اعلان کرے کہا: مسلم ممالک عالمی اسلامی عدالت قائم کریں جس میں اسلامی دنیا کے آپس کے تنازعات طے کئے جائیں ۔
جماعت اہلسنت پاکستان کے سرکردہ رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا بھر کے مسلمان حضور نبی کریم کے احکامات سے رو گردانی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں کہا: رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں صلہ رحمی کو عام کیا جائے، معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت تشویش ناک ہے ۔