02 July 2016 - 16:47
News ID: 422455
فونت
جمعۃ الوداع اور عالمی یوم قدس کے موقع پر سرزمین ایران کے روزہ داروں نے اعلی پیمانے پر مظاھرے کئے اور اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے ۔
ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں ایران میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعۃ الوداع اور عالمی یوم قدس کے موقع پر سرزمین ایران کے تمام شھروں اور دیہاتوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں منعقد کی گئیں اور روزہ داروں نے اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ظالم طاقتوں سے بیزاری کا اعلان کیا نیز قبلہ اول مسجد الاقصی اور سرزمین فلسطین کی آزادی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔  

 

مظاہرین اپنے ہاتھوں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

 

اس کے علاوہ لوگوں نے مظلوم فلسطینی عوام خاص طور پر ان فلسطینی بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی ہیں کہ جو صیہونی غاصبوں کے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنے ہیں ۔

 

ان مظاھروں میں عورتیں بچے اور سن رسیدہ افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں ۔

 

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہر سال یہ دن پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬