13 July 2016 - 06:21
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 422489
فونت
آل یھود سعودی حکمران کا ظلم ؛
سعودی عرب کی حکومت نے ملک کے شیعہ مسلمانوں پرمزید دباؤ بڑھانے کے لئے اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
آیت اللہ شیخ محمد الحبیب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد الحبیب کو گرفتار کرلیا ہے ۔

شیخ محمد الحبیب کے اھل خانہ اور ان کے احباب و دوستوں کی طرف سے بیان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ محمد الحبیب کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں دارالحکومت ریاض منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں سیکورٹی فورس کی جیل میں رکھا گیا ہے ۔

سعودی شیعہ عالم دین کے اہل خانہ نے کہا : سعودی حکام ان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر رہے ہیں کہ وہ کس حال میں ہیں اور کہاں ہیں ۔

موصولہ خبر کے مطابق آیت اللہ شیخ محمد الحبیب کے ہمراہ ان کے تین ساتھیوں کو بھی سعودی عرب کی سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے : شیخ محمد الحبیب کا شمار سعودی عرب کے ممتازشیعہ عالم دین شہید آیت اللہ باقر نمر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

شیخ محمد الحبیب بھی آل سعود حکومت کی ظالمانہ اور تفریق آمیز پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔

قطیف میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات سے مشرقی علاقوں کے باشندوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ان کے خلاف مذہبی رسومات کی ادائگی پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬