16 July 2016 - 09:31
News ID: 422501
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے خطیب جمعہ نے یمن کے عوام کی افسوسناک صورتحال پر تشویش کا اظہار اور آل سعود کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا : یمن، یمنی عوام کا ہے اور یمنی عوام کے معاملات میں مداخلت کا حق کسی کو نہیں ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی:


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں اس ہفتہ منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ میں خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا : امریکی سرپرستی میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کو عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےعراق و شام میں بھیجا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں خطیب نماز جمعہ نے عراق ، شام  ، بحرین اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک ، وحشیانہ ، بہیمانہ اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکی سرپرستی میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کو عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےعراق و شام میں بھیجا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا مال و زر ، امریکی طاقت اور اسرائیلی  فکر کارفرما ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا : سعودی عرب یمن میں براہ راست دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے آل سعود یمن میں بچوں عورتوں اور مردوں کو وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم جب شام اور عراق کے حالات کا غور سے جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھر سے جرائم میں ملوث وہابی دہشت گردوں کو شام اورعراق روانہ کیا ہے جو مذکورہ ممالک میں خونریز واقعات کا ارتکاب کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا : دہشت گردوں کو امریکی طاقت، اسرائيلی فکر اور سعودی عرب کے مال و زرکا سہارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی بڑھ رہی ہے لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا : امریکی اتحاد شیطانی اتحاد ہے جو دہشت گردی کو دنیا بھر میں فروغ دے رہا ہے اور سعودی عرب امریکی شیطانی اتحاد کا اہم رکن ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے علاقے کے بعض ملکوں کی بحرانی صورتحال اور ان ملکوں میں بےگناہ شہریوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق شام اور یمن جیسے ملکوں میں لوگوں کا قتل عام اور ان ملکوں کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دینا انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا دنیا میں انسانی حقوق کا دعوی ایک ایسے وقت کر رہا ہے جب وہ عراق، شام اور یمن کے عوام کے دشمنوں کی حمایت کر رہاہے اور ان ملکوں میں تکفیری دہشت گرد گروہ جو جرائم انجام دے رہے ہیں ان پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے فلسطین میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور سرزمین فلسطین پر اس کے غاصبانہ قبضے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا اور اس کے مغربی اتحادی ممالک فلسطینیوں کو ہی جو صرف اپنے حق اور وطن کا دفاع کر رہے ہیں دہشت گرد قرار دیتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬