رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ ممبر محمد حسین قربانی نے اپنے ایک گفت و گو کے درمیان حکومت ہندوستان کو متبنہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق کو پائمال کرنے سے دستبردار ہوجائے۔
انہوں نے اس گفت و گو میں بیان کیا : افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم کشمیر کے مظلوم عوام کے خلاف روز افزوں غیر انسانی اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیہ مینٹ ممبر نے کہا : کشمیر کے مظلوم عوام اپنے تشخص کی بحالی اور اپنے وطن میں اسلامی قوانین کا نفاذ چاہتے ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : عالم اسلام کو کشمیر میں پیش آنے والے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
محمد حسین قربانی نے کہا : ہندوستانی حکومت آمروں کے انجام سے عبرت حاصل کرے اور اس بات کی اجازت دے کہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنے ابتدائی ترین حقوق کو حاصل کرسکیں۔
انہوں نے مجلس شورای اسلامی ایران کشمیر میں پیش آنے والے واقعات اور اس خطے کے مظلوم عوام کےساتھ کی جانے والی زیادتیوں کی مذمت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں برہان وانی کی ملیٹری نے قتل کر دیا تھا جس کی وجہ سے پچھلے دوہفتوں سے یہاں کے حالات بحرانی ہیں اور عوام کی طرف سے مظاہرہ پر سیکورٹی فورس کی طرف سے زیادتی میں پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں حکومت کی طرف سے اکثر شہروں میں کرفیو نافذ ہے اب لوگ کھانے پینے کی اولی ضرورت سے بھی محروم ہو رہے ہیں ۔