29 July 2016 - 06:12
News ID: 422560
فونت
ہندوستان کے کرگل کے فعال عالم دین اورامام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بانی حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب شیخ محمد حسین ذاکری چھہتر برس کی عمر میں اس فانی دنیا کو الوداع کہا ، ان کی آبائی وطن میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حجت الاسلام شیخ ذاکری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابوذر زماں، خادم دین و ملت، حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب شیخ ذاکری مرحوم، بانی امام خمینی رح میموریل ٹرسٹ کی رحلت جانگداز عالم اسلام کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔

اس مناسبت پر تمام امت اسلام بالخصوص کرگل کی غیور، دیندار اور انقلابی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

آپ کرگل کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں ہی حاصل کی اور اس کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لیے عراق کے شہر نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں انہوں نے جید علمائے کرام سے کسب فیض کیا۔

کرگل میں ان کی فعالیت قابل تحسین ہے انہوں نے اس علاقہ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ دینی مدارس اور ان میں بہترین تعلیمی نظام قائم کیا ۔

مرحوم کی فعالیت میں پورے کرگل میں مطہری پبلک اسکولز اور باقریہ میڈیکل ریسرچ سینٹر وغیرہ سر فہرست ہیں ان کے علاوہ مختلف طبقوں کے لئے تعلیمی و دینی کیمپ اور دیگر مناسبات پر عظیم مجالس، تقریبات و احتجاجات  کا انعقاد اور دیگر بے شمار فلاحی سرگرمیاں بھی قابل ذکر ہیں ۔

ان کا اخلاص، نظم و ضبط، جذبہ خدمت اور اتحاد وغیرہ اس ادارہ کے وہ خصوصیات ہیں جو تمام دیگر مذہبی اداروں اور تنظیموں کے لئے سرمشق قرار پا سکتے ہیں ۔

یقیناً اس ادارہ کی کامیابی لطف خدا اور کرم اہل بیت اطہار علیہم السلام کے بعد حجت الاسلام و المسلمین شیخ ذاکری مرحوم کی مساعی جمیلہ کی مرہون منت ہے ۔ آپ کی رحلت سے معاشرہ میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو پُر نہ ہو سکےگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬