‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2016 - 20:02
News ID: 422623
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا: جس آزاد ریاست کا خواب قائد و اقبال نے دیکھا تھا وہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم آزادی کے موقعہ پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : ارض پاک اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔اس ملک کی ترقی،سالمیت و استحکام میں ہر شخص اپناانفرادی کردار ادا کر کے اس نعمت کا شکر ادا کرے۔

انہوں نے بیان کیا : پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جو نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی۔ آزادی کی اس نعمت کے حصول میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شبانہ روز جدوجہد اورہزاروں افراد کی قربانی شامل ہے۔ وطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت وطن کے ہر شہری کا اولین فریضہ ہے جس میں کوتاہی حب الوطنی کے تقاضوں سے انحراف ہو گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا : جس آزاد ریاست کا خواب قائد و اقبال نے دیکھا تھا وہ ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ ملک کومختلف حکومتوں کی طرف سے دانستہ طور پر مختلف مسائل کا شکار رکھا گیا۔ کبھی جمہوریت کے نام پراقتدار میں آنے والے حکمران لوٹنے میں مصروف رہے تو کبھی آمرانہ حکومتوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے ملک کو یرغمال بنائے رکھا۔

انپوں نے بیان کیا : اس ملک کو غیر مستحکم کرنے میں ان موروثی سیاستدانوں اور جاگیرداروں کا بھی بڑا کردار رہا ہے جو ذہنی طور پر آج بھی انگریز کے غلام ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نے کہا : اقتدار کے رسیا وہ حاکم جواپنے اقتدار کی بقا اور طوالت کے لیے قومی عزت نفس اور ملکی مفاد کو داو پر لگاتے رہے انہوں نے اس ملک کو آج تک بیرونی ڈکٹیشن سے آزاد نہیں ہونے دیا۔ آج کے دن ہم سب نے مل کر اس ارض پاک سے عہد کرنا ہے کہ اسے نہ صرف دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے آزادی دلائیں گے بلکہ ہر اس استعماری و طاغوتی قوت سے بھی نجات دلائی جائے گی جو عالمی طاقت اور اختیارات کے زعم میں مبتلا ہو کرہمیں اپنے احکامات کے تابع رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی و صوبائی دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقعہ پر دفاتر کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے آراستہ کریں اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے۔اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں وحدت سکاوٹس کی طرف سے جشن آزادی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے بیان کیا : جشن آزادی کے اس موقعہ پر اپنے ان شہدا ء کو فراموش نہ کیا جائے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬