18 August 2016 - 21:53
News ID: 422685
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : مشترکہ جامع ایکشن پلان کی کامیابی کا دار و مداد فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے پر ہے ۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے دورے پرآئے ناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک اپنے سبھی وعدوں پرعمل کیا ہے لیکن پانچ جمع ایک گروپ کے بعض ممالک اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنے وضاحت میں ان ممالک سے تاکید کرتے ہوئے کہا : ان ملکوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنے وعدوں پرعمل کریں۔

صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے علاقے میں بے شمار مشکلات پیدا کی ہیں کہا : دہشت گردی نے جہاں لاکھوں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کی جان لے لی ہے وہیں دسیوں لاکھ کی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر دوسرے ملکوں اور مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں-

انہوں نے بیان کیا : یہ سب کچھ ایسے عالم میں ہورہا ہے کہ جب ہر دین و مذہب اور قوم و ملت میں انسانوں کی جان کا احترام کیا جاتا ہے۔

حسن روحانی نے ناروے کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا : تہران اوراوسلو کے تعلقات اور تعاون کی توسیع کی راہ میں کسی بھی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : مختلف علاقائی اورعالمی مسائل میں ناروے کے ساتھ ایران کے صلاح و مشورے کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬