20 August 2016 - 17:51
News ID: 422729
فونت
ترکی کے وزیر خارجہ :
چاوش اوغلو نے کہا : ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی مسائل کے بارے میں مذاکرات بہت ہی مفید رہے ہیں۔
ترکی کے وزیر خارجہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے غیر اعلانیہ دورہ تہران کو بہت ہی مفید قراردیتے ہوئے کہا : ایرانی حکام کے ساتھ علاقائی مسائل کے بارے میں مذاکرات بہت ہی مفید رہے ہیں۔

چاوش اوغلو نے ایران کے بعد ہندوستان کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ تہران کو بہت ہی مفید قراردیا ہے۔

انہوں نے ترکی کے ٹیلیویژن  ٹی آر ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا : دورہ تہران کے دوران علاقائی مسائل بالخصوص عراق، شام، یمن اور دہشت گرد گروہوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جو بہت ہی مفید رہی ہے۔

مولود چاوش اوغلو نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت پر ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ترکی کے سخت شرائط میں ہمسائیگی ، برادری اور دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران میں  ترک وزير خارجہ نے پانچ گھنٹے تک ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬