رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کو اپنے بیان میں ترکی کے شہرغازی عنتاب میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، ترک عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: تکفیری دہشت گردوں نے علاقے کے ملکوں کے امن و استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا : دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقے کے سبھی ملکوں کو متحد ہونا پڑے گا ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : ایک شادی کی تقریب میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملے اور نہتے شہریوں کے قتل عام نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو سب پر واضح کردیا ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ دہشت گردی پوری عالمی برادری کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔
واضح رہے کہ ترکی کے شہر غازی عنتاب میں شادی کی ایک تقریب میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملے میں پچاس عام شہری ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کا ذمہ دار داعش کو قراردیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ترکی کے علاقہ غازی عنتب میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب پر خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک ۵۰ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں. اس واقعے میں ۷۰ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔