
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دارالحکومت صنعا کے مشرقی علاقوں میں پچاس سے زیادہ سعودی ایجنٹوں اور کارندوں کو ہلاک اور دسیوں دیگر کو زخمی کر دیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح مآرب اور نجران میں سعودی جارحین کے ٹھکانوں پر دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
در ایں اثنا مغربی یمن میں صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں یمنی فوج کے میزائل اور توپخانے کے حملے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
اس دوران سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملے جاری رہے اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے منخفض الشرقہ نامی علاقے اور نجران میں بعض فوجی اڈوں پر قبضہ کرلیا۔ ان علاقوں میں جھڑپ کے دوران بھی متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
کل بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کئی یمنی عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔