26 August 2016 - 10:04
News ID: 422841
فونت
پاکستان کی رینجرز نے اعلان کیا : لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور ملزمان کو گرفتار کرانے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔
پاکستانی رینجرز

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستانی رینجرز کے ترجمان نے تاکید کی : لشکر جھنگوی العالمی کے مفرور ملزمان میں سید صفدر عرف یوسف خراسانی اور اسکے ساتھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا : مفرور سید صفدر عرف یوسف خراسانی لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے۔

پاکستانی رینجرز کے ترجمان نے کہا : ملزمان کو گرفتار کرانے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور ملزمان کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬