26 August 2016 - 19:22
News ID: 422844
فونت
حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقتصادی امن و استحکام کے قیام کو گزشتہ تین سال کے دوران ایرانی حکومت کی اہم ترین کامیابی قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں انھوں نے حکومت کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں استقامتی اقتصاد کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا : اقتصادی امن و استحکام کا قیام گزشتہ تین سال کے دوران ایرانی حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے۔

انہوں نے قومی پیداوار میں اضافے کو ایرانی حکومت کی ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل اور گیس کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر تقریبا چالیس لاکھ بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔

صدرمملکت نے کہا : اس وقت ملک میں ڈھائی ہزار نالج بیسڈ کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن سے ایران میں روزگار کے چالیس ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬