26 August 2016 - 19:35
News ID: 422846
فونت
اقوام متحدہ کے نمائندے :
اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا : کویت میں نوے روز تک جاری رہنے والے یمن کے امن مذاکرات کو ناکام نہیں سمجھنا چاہیے۔
اسماعیل ولد الشیخ احمد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا : کویت میں نوے روز تک جاری رہنے والے یمن کے امن مذاکرات کو ناکام نہیں سمجھنا چاہیے۔

اسماعیل ولد الشیخ احمد نے اپنے دورہ عمان کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا : یمن کے امن مذاکرات کے ثالث کی حیثیت سے اقوام متحدہ کا کردار، مختلف فریقوں کے مواقف اور نظریات کے فرق کو سمجھنا اور مشترکہ پہلوؤں کو پہچاننا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔

انھوں نے بحران یمن کے حوالے سے جدہ میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : کسی بھی راہ حل میں متحارب فریقوں کے متفقہ امور کو شامل اور ان کے قابل قبول ہونا چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬