صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کی مظلوم عوام کو بے گناہ گرفتار کرنے کا سلسلہ قائم و دائم ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے تحریک انتفاضہ قدس اور فلسطینیوں کی استقامت کو کچلنے کی غرض سے مزید فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ رام اللہ پر حملہ کر کے کم سے کم تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
صیہونی حکومت کی بحریہ نے بھی جمعرات کو غزہ کے شمالی ساحل کے قریب ایک فلسطینی ماہیگیر کو گرفتار کرلیا۔
ادھر فلسطینی پارلیمنٹ میں ایک سیاسی دھڑے کے رہنما ابراہیم دحبور نے کہا ہے : گذشتہ دو عشروں کے دوران یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
ابراہیم دحبور نے کہا : اب صیہونی غاصبوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ جدوجہد ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے