28 August 2016 - 23:20
News ID: 422890
فونت
علی فدوی:
جنرل فدوی نے کہا : امریکہ تمام ممالک کو اپنی قدرت کے دائرے میں لاکر ان کے وسائل سے سؤ استفادہ کرتا ہے اور ایران واحد ملک ہے جو امریکہ کے تسلط کو رد کررہا ہے ۔
علی فدوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی نے امریکہ کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن آج اسلامی نظام کے اقتدار کے سامنے ضعف اور کمزوری محسوس کررہا ہے دشمن کی سازشیں اس کی شکست کا مظہر ہیں ہمیں اس کے کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں پر خوشحال نہیں ہونا چاہیے۔

جنرل فدوی نے اراک میں سامراج کے حلاف منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  : گذشتہ ۳۷ سال سے اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ثابت کردیا ہے کہ  ایران اللہ تعالی کی مدد، رہبر معظم کی حکمت عملی  اور قوم کی حمایت کی بدولت ان کے دباؤ کے مقابلے میں پوری طاقت اور قدرت کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہےگا ہمیں امریکہ کے جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں پر دل خوش نہیں کرنا چاہیے۔

امریکہ جب اپنے آپ کو کمزور اور انقلاب اسلامی کو طاقتور سمجھتا ہے تو وہ مختلف قسم کی مکاریوں اور دھوکہ بازیوں کا سہارا لیتا ہے اور یہ صورتحال ایران اور امریکہ کے درمیان بدستور باقی ہے اور ہمیں امریکہ کی مسکراہٹ اور اس کے جھوٹے وعدوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

جنرل فدوی نے کہا : امریکہ تمام ممالک کو اپنی قدرت کے دائرے میں لاکر ان کے وسائل سے سؤ استفادہ  کرتا ہے اور ایران واحد ملک ہے جو امریکہ کے تسلط کو رد کررہا ہے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ در حقیقت حق و باطل کے درمیان جنگ ہے اور اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق حق و باطل کبھی  متحد نہیں ہوسکتے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬