28 August 2016 - 23:25
News ID: 422891
فونت
ڈاکٹرلاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : کہ مغربی ممالک، دین اسلام کی حقیقی ماہیت کا صحیح طریقے سے مطالعہ کریں ۔
 ڈاکٹرلاریجانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں مذہبی تعلیم کے امور کے کمیشن کے سربراہ پیر لوری سے ملاقات میں کہا : مغربی ملکوں کی اصل مشکل یہ ہے کہ وہ حقیقی اسلام کو صحیح طریقے سے نہیں پہنچانتے۔

انہوں نے کہا : ضرورت اس بات کی ہے کہ مغربی ممالک، دین اسلام کی حقیقی ماہیت کا صحیح طریقے سے مطالعہ کریں اور اسلام کے بارے میں اپنے نظریات کی اصلاح کریں۔

اس ملاقات میں فرانسیسی پارلیمنٹ میں مذہبی تعلیم کے امور سے متعلق کمیشن کے سربراہ پیر لوری نے بھی فرانس میں مذہبی اور دینی تعلیمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬