رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید محمدزادہ کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں شہید رجب محمد زادہ پر اللہ تعالی کے بےشمار فضل و کرم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کے اہلخانہ انقلاب اسلامی کا مظہر ہیں اور آپ عزیزوں کو دیکھ کر ہماراجذبہ دوچنداں ہوجاتا ہے۔
قائد انقلاب اسلامی اسلامی نے فرمایا: شہید محمد زادہ نے جانبازی کے دوران فراواں درد و رنج برداشت کئے اور شہید کے صبر و تحمل کا اجر و ثواب اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہے اور اللہ تعالی نے اپنےبیشمار فضل و کرم کے ساتھ حاج شہید محمد زادہ کو شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کردیا ۔
قائد انقلاب اسلامی اسلامی نے فرمایا: شہداء کے اہلخانہ انقلاب اسلامی کا مظہر ہیں اور آپ عزیزوں کا دیکھ کر ہمارا جذبہ مضاعف ہوجاتا ہے۔
حاج شہید محمدزادہ سن ۱۳۶۶ ہجری شمسی میں دفاع مقدس کے دوران عراق کے ہور علاقہ میں سر و چہرے پر ترکش لگنے سے شدید زخمی اور ۷۰ فیصد جانباز ہوگئے سن ۱۳۹۴ ہجری شمسی میں مشہد مقدس میں قائد انقلاب اسلامی اسلامی سے ملاقات کی اور رہبر معظم نے ان سے ہمدردی کا اظہار اور خراج تحسین پیش کیا تھا۔