30 August 2016 - 21:22
News ID: 422925
فونت
شیخ اکرم الکعبی نے اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے سے ملاقات اور خطے کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔
شیخ اکرم الکعبی و جلیلی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق، النُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے آغاز میں ـ دیگر باضابطہ ملاقاتوں سے قبل ـ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے "ڈاکٹر سعید جلیلی" سے ملاقات اور بات چیت کی۔

یہ ملاقات غیر اعلانیہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی غیرموجودگی میں انجام پائی اور فریقین نے محاذ مقاومت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر معظم انقلاب کے ماتحت کمانڈروں کا مؤثر کردار، عراق میں قومی و مذہبی اتحاد کی ضرورت، موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی تاریخ ساز کاروائیوں میں الحشد الشعبی میں شامل مزاحمتی تنظیموں کی شرکت کی ضرورت، امریکہ اور اس کے سعودی ـ سعودی حلیفوں کی طرف سے خطے میں دہشت گردی کی اعلانیہ حمایت وغیرہ جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات کے آخر میں شیخ اکرم الکعبی نے کہا : محاذ مزاحمت تمام تر حصولیابیاں حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے افکار کے مرہون منت ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ موصل کی آزادی کے لئے ہونے والی کاروائی مکمل کرنے کے بعد، داعش باضابطہ طور پر عراق میں نیست و نابود ہوجائے گی اور شام میں دہشت گردی کی مکمل نابودی کے لئے ہونے والی کوششیں یک جہت ہوجائیں گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬