30 August 2016 - 21:27
News ID: 422926
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ۲۰۳ نمائندوں نے بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ۔
بحرینی مظلوم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ۲۰۳ نمائندوں نے بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بیان صادر کیا ہے جس میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی توجہ بحرین کے مظلوم عوام کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے : بحرین کی ظالم و جابر حکومت نے عرصہ دراز سے بحرینی مسلمانوں کو امریکی اشاروں پر اپنے بہیمانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ بحرین کے عوام نے صبر و تحمل کے ساتھ بحرینی بادشاہ کے ظلم و استبداد کا مقابلہ کیا ہے ۔

انسانی حقوق  کے مدعی عالمی اداروں نے مال و زر کی لالچ میں بحرینی عوام پر بحرینی بادشاہ کے ظلم و جبر پر اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

ایرانی نمائندوں نے بحرین کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے اور ان کے خلاف مجرمانہ اقدام نیز بےگناہ بحرینی شہریوں  کو قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا کرنے کی شدید مذمت کی اور بحرینی بادشاہ کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی اور بحرینی حکومت کے لئے عالمی سطح پر ذلت و رسوائی کا باعث قراردیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬