31 August 2016 - 20:55
News ID: 422947
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ:
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے کہا : جب تک کہ سعودی عرب، شہدائے منیٰ کا معاوضہ دینے کے لئے کوئی خاص اقدام نہیں کرے گا ایران کا عمرے کی ادائیگی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
سعید اوحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا : سعودی عرب، منیٰ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے تعلق سے کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ حج و زیارت کے سربراہ نے شمال مغربی ایران کے صوبے اردبیل میں اپنے ایک گفت و گو میں کہا : سعودی عرب  اپنی تمام تر نا اہلی کے سبب حج کی ادائیگی میں رکاوٹ بنا اورعمرے کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں آئی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی عرب نے شہدائے منیٰ کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق ذرا بھی تعاون نہیں کیا ہے اور نہ صرف وہ معاوضہ نہیں دے رہا ہے بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سوا بہت سے ملکوں کے شہداء کے جنازوں کو بھی حوالے نہیں کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ بدستور رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

سعید اوحدی نے کہا : حج کے اعمال میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و عظمت کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور ایران ہرگز حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی ذلت کو برداشت نہیں کرے گا اور جب تک کہ سعودی عرب، شہدائے منیٰ کا معاوضہ دینے کے لئے کوئی خاص اقدام نہیں کرے گا ایران کا عمرے کی ادائیگی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬