01 September 2016 - 18:56
News ID: 422969
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : سعودی حکمران جو یمن، شام اور عراق میں بے گناہ بچوں اور عورتوں کے قتل عام کے دلدل میں پهنسے ہوئے ہیں اپنے گریباں میں جھانکیں ۔
بہرام قاسمی

بہرام قاسمی:

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب دوسروں پر بے بنیاد تنقید کرنے کی بجائے اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے حالیہ غلط بیانات پر کہا : سعودی حکمران دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی غیر تعمیری پالیسیوں کو لگام دیں۔ سعودی حکمران ہمیشہ اپنی خواہشات مسلط کرنے کا سوچتے ہیں ۔

انہوں نے کہا : سعودی حکمران جو یمن، شام اور عراق میں بے گناہ بچوں اور عورتوں کے قتل عام کے دلدل میں پهنسے ہوئے ہیں وہ دوسروں پر الزام تراشی کا جواز نہیں رکهتے۔

اس موقع پر بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی حکمرانوں اور ریاض حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی آنکهیں کهولیں اور حقائق سے واقف ہوں صدام حسین کو عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل تهی اور اس نے قتل عام اور خونریزی کا کهیل کهیلا لیکن اس کے انجام سے سب واقف ہیں۔

انھوں نے کہا : پیٹرو ڈالرز کے ذریعے دنیا کے خوفناک ترین دہشت گردانہ اقدامات سے لے کر یمن میں بچوں کے قتل عام تک جیسے واقعات میں ملوث ہونے کی مانند حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوشش کے باوجود آج دنیا والوں نے بخوبی جان لیا ہے کہ ان تمام واقعات کا سرچشمہ اور جڑ سعودی حکومت اور وہابیت کی جعلی تعلیمات ہیں کہ جو اس ملک کی سیاسی زندگی کی بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حال ہی میں بیجنگ میں ایک تقریر کے دوران ایران پر علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬